بھارت میں مسلمان جوڑے نے مندر میں شادی کرلی

بھارت میں مسلمان جوڑے نے مندر میں شادی کرلی
کیپشن: A Muslim couple married in a temple in India(file photo)

ایک نیوز: بھارت میں ایک مسلمان جوڑے نے مندر میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز ریاست ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کے علاقے رام پور کے مندر میں مسلمان جوڑے نے اسلامی رسومات کے مطابق شادی کی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ٹھاکر ستیانارائن مندر میں مولوی ،گواہوں اور ایک وکیل کی موجودگی میں جوڑے کے نکاح کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر ہندو اور مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شادی میں شرکت کرتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد دی اور زندگی کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان جوڑے کا مندر میں شادی کرنے کا مقصد لوگوں میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن سول انجینیئر اور گولڈ میڈلسٹ ہے جبکہ دلہا بھی سول انجینیئر ہے۔