بجٹ 2023/24: خدمات کے شعبے کی برآمدات پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بجٹ 2023/24: خدمات کے شعبے کی برآمدات پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Budget 2023/24: Decision to tax services sector exports

ایک نیوز: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تمام صوبوں سے خدمات کے شعبے کی برآمدات پر ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بجٹ میں خدمات کی برآمدات کو ٹیکس مراعات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرو ریٹنگ کے لیے سیلز ٹیکس رجسٹریشن  لازمی کروانا ہوگی اور خدمات کی برآمدات کے لیے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زرمبادلہ یا ڈالرز بینکوں یا مجاز ڈیلرز کے ذریعے پاکستان منتقل کرنا ہوں گے۔