2023 باضابطہ طور پر انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

2023 باضابطہ طور پر انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار
کیپشن: 2023 باضابطہ طور پر انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

ویب ڈیسک:سال 2023باضابطہ طورپرانسانی تاریخ کا گرین ترین سال قرار دیدیاگیا۔
2023 میں عالمی درجہ حرارت میں صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.48 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔اس طرح گزشتہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بن گیا ہے۔
یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوا اور درجہ حرارت میں اضافہ 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا۔
درحقیقت رپورٹ کے مطابق2023 ممکنہ طور پر گزشتہ ایک لاکھ سال میں سب سے گرم رہا۔
خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔
ویسے تو سائنسدانوں کی جانب سے پہلے ہی 2023 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا جا رہا تھا مگر نئے ڈیٹا کے مطابق 2016 (جسے پہلے انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا گیا تھا) کے مقابلے گزشتہ سال درجہ حرارت 0.17 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔