یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس مزید4سال کیلئے بڑھادیا

یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس مزید4سال کیلئے بڑھادیا
کیپشن: یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس مزید4سال کیلئے بڑھادیا

ویب ڈیسک:یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس مزید چار سال کیلئے 2027 تک بڑھادیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی سفیر رائنا کیونکا کاکہنا ہے کہ کراچی کے تاجر صرف ٹیکسٹائل کی برآمدات تک محدود رہنے کے بجائے یورپی یونین کو اپنی برآمدات کا دائرہ کار بڑھائیں تاکہ پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے جسے حال ہی میں 2027 تک مزید 4 سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

سفیرکامزید کہنا تھا کہ  جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جی ایس پی پلس گزشتہ 10 سال کے دوران معاشی لحاظ سے انتہائی مثبت اور مفید رہا ہے کیونکہ اس نے یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کرنے میں مدد کی ہے جبکہ اس پروگرام کے آغاز سے یورپی یونین کی درآمدات میں بھی 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رائنا کیونکا کاکہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یورپی یونین کا جی ایس پی پلس قوائد کے فریم ورک میں بغیر کسی تبدیلی کے بڑھا دیا گیا ہے اس لیے 2027 تک سب کچھ ویسا ہی رہے گا۔ ہمارے یہاں بھی جون 2024 میں انتخابات ہیں جس کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے کمیشن میں سیاسی تبدیلی آئے گی۔ ایک بار جب سب کچھ طے ہو جائے گا ہمیں توقع ہے کہ نئی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی کونسل ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس کے لیے ایک نئی ہدایت پر مذاکرات شروع کریں گے جو پچھلے سال نہ ہو سکا۔

 اگرچہ جی ایس پی پلس میں مزید چار سال کی توسیع کی گئی ہے لیکن اگریورپی یونین نئی ہدایت لے کر آتی ہے تو یہ 2027 سے پہلے ہی نافذالعمل ہوجائے گی۔