ملک بھر میں آج موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ملک بھر میں آج موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: The Meteorological Department has issued an important forecast regarding the weather across the country today

ایک نیوز: ملک بھر میں آج موسم کی صورتحال کیا ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں اہم پیشگوئی کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کشمیرمیں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ اسی طرح سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سکردو منفی 8۔ گلگت منفی 5۔ استور منفی4۔ دیر منفی 3۔ ہنزہ  اور راولا کوٹ میں منفی2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔