کراچی، قومی اسمبلی کی 7نشستوں پر متحدہ،3پر پی پی ،4پرآزادامیدواروں کوبرتری حاصل

کراچی، قومی اسمبلی کی 7نشستوں پر متحدہ،3پر پی پی ،4پرآزادامیدواروں کوبرتری حاصل
کیپشن: کراچی، قومی اسمبلی کی 7نشستوں پر متحدہ،3پر پی پی ،4پرآزادامیدواروں کوبرتری حاصل

ویب ڈیسک:کراچی سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں میں سے7پرایم کیو ایم ،3پرپیپلزپارٹی ،4پرتحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی نتائج تاخیرسےآنے کا سلسلہ جاری ہے ۔قومی اسمبلی کی این اے 245،241،242،244اور232پرایم کیو ایم،230،231اور229پرپیپلزپارٹی کو برتری حاصل جبکبہ این اے 241،238،239اور243پرتحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو برتری حاصل ہے ۔

 این اے 241 جنوبی ون کے 16 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزادامیدوارخرمشیرزمان 2070 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،ایم کیو ایم کے فاروق ستار1410ووٹ کے ساتھ دوسر،جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ 1185 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 242میں ایم کیو ایم کے  مصطفیٰ کمال5884 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے عبد القادر مندویخیل 3969ووٹوں کے ساتھ دوسرے  نمبرپر ہیں۔

این اے 245 سے بھی ایم کیوایم کے امین الحق کو برتری حاصل، این ے 247 میں ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن 2419ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ، جماعت اسلامی کے معظم خان 1537ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ، پیپلزپارٹی کے معاذ شیخ 772 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے248  میں ایم کیوایم پاکستان کےخالد مقبول صدیقی 3018کیساتھ پہلے نمبر ،آزاد امیدوارارسلان خالد1971لیکر دوسرے ،جماعت اسلامی بابر خان 769ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر  ہے۔

این اے 229،، 62 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج  کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار جام عبدالکریم 27439 ووٹ لے کر آگے،مسلم لیگ ن کے امیدوار قادر بخش کلمتی 11365 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔

حلقہ این اے 243 میں آزاد امیدوار شجاعت علی خان 5113 کے ساتھ آگے،پیپلز پارٹی کےقادر پٹیل 2189 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 این اے 230 سے پی پی پی کےامیدوار آغا رفیع اللہ 20ہزار ووٹ لیکر آگے ہیں۔ این اے 231  میں پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ3948ووٹ لیکرپہلے ،مسلم لیگ ن کیپٹن جمیل احمد خان 1801ووٹوں کیساتھ دوسرے  نمبر پر ہے۔