استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس،عام انتخابات پرمشاورت

 استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس،عام انتخابات پرمشاورت
کیپشن: Consultative meeting of Stabilization Pakistan Party, consultation on general elections

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کامشاورتی اجلاس،عام انتخابات،مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کی زیر صدارت آئی پی پی کے اہم مشاورتی اجلاس  میں  اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کرنل ہاشم ڈوگر، مراد راس, ڈاکٹر فیاض الحسن چوہان، رفاقت گیلانی، رانا نذیر، آصف نکئی ،چودھری اخلاق، رائے اسلم، طارق نکئی، راؤ شاہد، مامون جعفر تارڑ  نے شرکت کی ۔

آئی پی پی کے مشاورتی اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال  کیاگیا۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیاگیا۔

جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کردی ۔