پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے آپریشن متاثر 

پی آئی اے کا سعودی آپریشن متاثر 
کیپشن: پی آئی اے کا سعودی آپریشن متاثر 

 ایک نیوز:پی آئی اے کا سعودی آپریشن متاثر ،جدہ سے آنے والی متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہیں۔

8 مارچ کی رات اڑھائی بجے آنے والی پرواز 960 کے بیشتر مسافر جدہ میں پھنس گئے۔ 9 مارچ کی رات جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 960 کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی ۔8 اور 9 مارچ کی پروازوں میں آنے والی عمرہ زائرین کی پرواز اب 10 مارچ کی رات روانہ ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفد کی واپسی کی وجہ سے بھی کل رات پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث سینکڑوں عمرہ زائرین عید کا پہلا روز گھر نہیں منا سکیں گے۔