مشی کی عدنان صدیقی پر تنقید

 مشی کی عدنان صدیقی پر تنقید
کیپشن:  مشی کی عدنان صدیقی پر تنقید

ایک نیوز:اداکارہ مشی خان نے عدنان صدیقی کو خواتین کو مکھیوں سے تشبیہ دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔
اب اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'عدنان صدیقی کو کچھ ہفتے قبل پرائیڈ آف پرفارمنس ملا جس پر مجھے بہت خوشی تھی لیکن انہوں نے ایک شو میں ایسی بات کردی جس پر بہت حیرانی ہوئی، آپ کو کیا ہوگیا۔
مشی کا کہنا تھا کہ 'اتنا بڑا ایوارڈ ملنے کے بعد انسان کا مذاق بھی شاندار ہونا چاہیے لیکن اگر وہ مذاق نچلی سطح کا ہو تو انسان کو نارمل بات کرنی چاہیے۔