جمی کارٹر، روزلین کارٹر کی شادی کی 76ویں سالگرہ

جمی کارٹر، روزلین کارٹر کی شادی کی 76ویں سالگرہ
ایک نیوز نیوز: سابق صدر جمی کارٹر اور انسانی حقوق کی شخصیت اور دماغی صحت کی وکیل روزلین کارٹر نے جمعرات کو شادی کی 76ویں سالگرہ منائی۔

تفصیلات کے مطابق 97سالہ کارٹر اور 94 سالہ روزلین نے 7 جولائی 1946 کو شادی کی تھی۔ 76 سال پہلے جارجیا کے میدانی علاقے سے تعلق رکھنے والے امریکی بحریہ کے مڈشپ مین جمی کارٹر نے روزلین کارٹر کے ساتھ منتوں کا تبادلہ کیاجہاں ان کی ملاقات ہوئی تھی ۔دونوں کی ملاقات جارجیا میں اس وقت ہوئی جب جمی کارٹر یو ایس نیوی اکیڈمی سے گھرواپس آیا تھا۔ اس کی چھوٹی بہن نے اسے روزلین کے ساتھ ملوایا تھا۔
واضع رہے کہ کارٹر کی شادی 1946 میں ہوئی تھی۔ جمی کارٹر نے 1953 میں اپنے والد جیمز ارل کارٹر سینئر کی موت کے بعد اپنے فوجی کیریئر سے استعفیٰ دے دیا تھا۔