سیاسی رہنماؤ ں پر نااہلی کی قدغن غیرجمہوری عمل تھا ،فردوس عاشق 

سیاسی رہنماؤ ں پر نااہلی کی قدغن غیرجمہوری عمل تھا ،فردوس عاشق سیاسی رہنماؤ ں پر نااہلی کی قدغن غیرجمہوری عمل تھا ،فردوس عاشق 
کیپشن: سیاسی رہنماؤ ں پر نااہلی کی قدغن غیرجمہوری عمل تھا ،فردوس عاشق 

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤ ں پر نااہلی کی قدغن غیرجمہوری عمل تھا ۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق کاعدالتی فیصلے پرردعمل میں کہنا تھا کہ بطور امیدوار نا اہلی کی قدغن لگانا غیر جمہوری عمل تھا۔سپریم کورٹ نے تا حیات نا اہلی کیس میں لینڈ مارک ججمنٹ دی ہے. اس ججمنٹ نے جمہوری راہداریوں میں بچھائے گئے کانٹے چن لئے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں پر بطور امیدوار نا اہلی کی قدغن لگانا غیر جمہوری عمل تھا۔ سیاسی نمائندؤں کا پارلیمنٹ فلور تک پہنچنا ان کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ فیصلے نے سیاسی رہنماوں کا وہ بنیادی جمہوری حق انہیں واپس لوٹایا ہے۔ فیصلہ دیر آید درست آید کی عملی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ 

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی اس فقید المثال فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔آج ملک کی آئینی تاریخ میں انصاف کا بول بالا اور نا انصافی کا منہ کالا ہوا ہے۔جہانگیر خان ترین عوام کے قائد ہیں، عوامی قیادت بحال ہوئی ہے۔ ان کی سیاست کو تعصب اور تنگی نظری کی بھینٹ چڑھایا گیا تھا۔