ن لیگ اور استحکام پاکستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ طے

ن لیگ اور استحکام پاکستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملے طے
کیپشن: ن لیگ اور استحکام پاکستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملے طے

ایک نیوز:مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔فردوس عاشق، ہمایوں اختر، فرخ حبیب اورنوریز شکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔

 آئی پی پی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان  ہے۔

جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان، علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

 نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

 آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، رانا نذیر، فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہیوال سے نوریز شکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔