فیض آباد دھرناکمیشن ،ڈی آئی جی فخر سلطان وصال کابیان قلمبند،خواجہ آصف کی معذرت

فیض آباد دھرناکمیشن ،ڈی آئی جی فخر سلطان وصال کابیان قلمبند،خواجہ آصف کی معذرت
کیپشن: فیض آباد دھرناکمیشن ،ڈی آئی جی فخر سلطان وصال کابیان قلمبند،خواجہ آصف کی معذرت

ایک نیوز :فیض آباد دھرناکمیشن میں ،ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے بیان قلمبند کرادیا۔خواجہ آصف نے پیشی سے معذرت کی۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے وقت فخر سلطان وصال آر پی او راولپنڈی تعینات تھے ۔

سابق وزیر  دفاع خواجہ آصف نے طبیعت ناسازی کے باعث فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔

رہنما ن لیگ کاکہنا تھا کہ ناسازی طبیعت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتا۔

دھرناکمیشن ڈاکٹراخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے،کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی شامل ہیں۔