ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق:اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق:اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن:  ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق:اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ایک نیوز :صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین  ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق ہوگیا،اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات نزدیک آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ پھی شروع ہوگیا۔شہبازشریف ،جہانگیرترین ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں وفاق اور صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے ن لیگ سے قومی اسمبلی کی 15سے زائد سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی ۔
دونوں پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی جس میں عون چودھری، رانا ثنا اللہ، ایازصادق بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں طے پایا کہ سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ فیصلہ ہوگا۔