آرمی چیف کا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر 

آرمی چیف کا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر 
کیپشن: آرمی چیف کا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر 

ایک نیوز:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی  جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں  افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام آرمی ہاؤس راولپنڈی میں کیاگیاتھا۔افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے  نے کھلاڑیوں سے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں جسمانی تربیت کا اختتام ہوچکاہے۔