سینیٹ کااجلاس کل ہوگا،نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے

سینیٹ کااجلاس کل ہوگا،نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے
کیپشن: سینیٹ کااجلاس کل ہوگا،نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے

ایک نیوز:سینیٹ کااجلاس کل ہوگا ،نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے شیڈول کااعلان ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق سیکرٹری سینیٹ نو منتخب ممبران کو خوش امدید کہیں گے۔سیکرٹری سینیٹ اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ افسر کا اعلان کریں گے۔نو منتخب ممبران سینیٹ  آرٹیکل 65 کے تحت حلف اٹھائیں گے۔ممبران سینٹ رول اف ممبرز پر دستخط کریں گے۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  کے الیکشن کے شیڈیول کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے 12 بجے دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں حلف نہ اٹھانے والے ممبران حلف اٹھائیں گے۔چیئرمین سینیٹ کے امیداروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔اگر ضرورت پڑی تو خفیہ بیلٹ سے چیئرمین سینیٹ کا چناؤ ہو گا۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

نو منتخب چیئرمین سینیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا ۔