آرمی چیف نےسانحہ9مئی کے 20ملزمان کی سزا معاف کردی

آرمی چیف نےسانحہ9مئی کے 20ملزمان کی سزا معاف کردی
کیپشن: آرمی چیف نےسانحہ9مئی کے 20ملزمان کی سزا معاف کردی

ایک نیوز:سپریم کورٹ کا فیصلہ ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سانحہ9مئی کے 20ملزمان کی سزا معاف کردی ۔

دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے انسانی ہمدردی اور سپریم کورٹ کے حکم پر سزا معاف کی۔یہ لوگ سانحہ9مئی کے واقعات میں ملوث تھے ۔

آرمی چیف کی جانب سے سزا میں معافی ملنے کے بعد 20افراد کو رہا کردیاگیا۔راولپنڈی کے 8، لاہور کے 3  گوجرانولہ کے 5، دیر کے 3 اور مردان کا ایک شخص شامل ہے۔

9 مئی واقعات کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ہم عید سے پہلے 20 لوگوں کو رہا کر رہے ہیں۔

فوج کی زیرحراست سانحہ نو مئی اور دس مئی کے 20 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے8افراد کو 1،1یک سال کی قید بامشقت سنائی گئی تھی۔لاہور کے3،گوجرانوالہ نے5مجرمان کو بھی1،1سال قید بامشقت دی گئی تھی، رہا ہونے والوں میں دیر کے تین اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل۔تمام مجرمان کو 6اور7اپریل کو رہا کیا گیا۔کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سےقبل رعایت دی۔