سعودی کمپنیاں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعظم

 سعودی کمپنیاں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعظم
کیپشن:  سعودی کمپنیاں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعظم

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ  سعودی کمپنیاں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔
 سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سعودی کمپنیوں کے وفد کا دورۂ پاکستان دونوں ملکوں کےلیے مفید ہوگا، سعودی کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، سعودی انویسٹرزکادورہ کامیاب بنانےکیلیےجنرل عاصم منیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم  نے کہا کہ رمضان کے آخری ہفتے میں دورہ سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے، زراعت، آئی ٹی، ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں سعودی عرب ترقی کر رہا ہے، سعودی عرب ملازمت کے مواقع کیلئے اہم ملکوں میں شامل ہے۔