ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد حادثات میں کمی آئے گی: فواد چودھری

ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد حادثات میں کمی آئے گی: فواد چودھری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد حادثات میں کمی آئے گی۔حادثے کی وجوہات پر اتنی جلدی کوئی بیان نہیں دے سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ بے حد افسوس ناک ہے ، اس حادثے میں 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایکسپریس 3:38 پر ڈی ریل ہوئی، حادثے کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی 6 بوگیاں ڈی ریل ہوئی، چھ بج کر 3 45منٹ پر تمام لوگ سائیڈ پر موجود تھے۔ ایک طویل عرصے سے ریلوے کے نظام میں جو سرمایہ کاری ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی، تقریبا74 سالوں کے بعد ریلوے کے لیے ایک بڑا پراجیکٹ ایم ایل ون شروع ہونے والا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ لوگ اتنے سال حکمران رہے، کیا کرتے رہے۔ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی، حادثے کی وجوہات پر اتنی جلدی کوئی بیان نہیں دے سکتا، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ آج ہماری الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے،ہماری الیکشن کمیشن کی 4 امور پر گفتگو ہوئی، یہ ہماری الیکشن کمیشن سے دوسری ملاقات تھی، حکومتی وفد میں شبلی فراز، ڈاکٹر بابر اعوان ، شہزاد اکبر اور میں شامل تھا، سب سے پہلے الیکٹورل ریفارم بل،جو پچھلے سال نیشنل اسمبلی میں پیش کیا۔ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو کردار ادا کرنا چاہیے۔چاہتے ہیں اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پر تجویز دیں، الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔