پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،41روز میں 3798ملزم گرفتار

پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،41روز میں 3798ملزم گرفتار
کیپشن: پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،41روز میں 3798ملزم گرفتار

ایک نیوز:صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس،41روز میں 3798ملزم گرفتارہوئے۔

 صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کیخلاف  3664 مقدمات درج  ،ملزمان کے قبضے سے 229451 پتنگیں اور 15990 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ لاہور گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 مقدمات درج ، 19 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 355 پتنگیں اور 27 چرخیاں برآمد ہوئیں۔

آئی جی پنجاب نے پتنگ بازوں کیخلاف آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو کریک ڈاؤن مزید موثر بنانے کی ہدایت  کردی ۔

آئی جی ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ انسانی جانوں کے دشمن قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ والدین اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔