ججوں کودھمکی آمیزخطوط ملنے کی تحقیقات جاری 

ججوں کودھمکی آمیزخطوط ملنے کی تحقیقات جاری 
کیپشن: ججوں کودھمکی آمیزخطوط ملنے کی تحقیقات جاری 

ایک نیوز :سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ججوں کو پاؤڈربھرے لفانے ملنے پر تحقیقاتی ٹیموں کا نیو ٹاؤن راولپنڈی اور آئی ٹین فور کا دورہ،واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کیا۔پنسار اسٹورز سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ،کسی قسم کے کیمیکل کی خریداری سے پہلے شاپ کیپر خریدار کی معلومات کا ریکارڈ رکھیں، تحقیقاتی ٹیموں کی پنسار اسٹور مالکان کو ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اعلی عدلیہ کو خطوط موصول ہونے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔سی ٹی ڈی کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب  خطوط کی  تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے ۔کمیٹی میں میں حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے۔کمیٹی میں ایم آئی ، آئی بی اور آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔حساس ادارے کے افسران پولیس اور سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کرینگے۔