50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں اضافہ

 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں اضافہ
کیپشن: 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں اضافہ

ایک نیوز :سائنسی تحقیق کے مطابق حالیہ 30 سالوں  کے دوران دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں 80 فیصد اضافہ ہو گیا۔

عالمی ریکارڈ کے مطابق 1990 کی دہائی میں 50 سال سے کم عمر کینسر کے مریضوں کی تعداد 1،82 ملین تھی جو 2019 میں  بڑھ کر 3،26 ملین ہو گئی ہے۔اس دورانیے میں 40  سالہ، 30 سالہ بلکہ اس سے بھی کم عمر  مریضوں میں کینسر کی وجہ سے اموات  کی شرح میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔2019 میں 50 سال سے کم عمر کینسر کے مریضوں  میں اموات کی تعداد 1،06 ملین رہی۔ یہ تعداد 90 کی دہائی کے مقابلے میں  27 فیصد اضافے  کے ساتھ ریکارڈ میں آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ   غیر صحتمندانہ خوراک کا استعمال، شراب نوشی، سگریٹ نوشی  اور کاہلی کینسر کے پھیلاو میں  اضافے کی سرفہرست وجوہات   ہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق  "حفظانِ صحت کے مطابق خوراک، تمباکو اور شراب نوشی سے پرہیز ، ورزش اور کھُلی ہوا میں وقت گزارنے سے کینسر کی روک تھام کی جا سکتی ہے"۔