بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا 29واں روز،5 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا 29واں روز،5 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

ایک نیوز:لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 29 ویں روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 29 ویں روز  لیسکو آپریشن کے دوران 643 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جن میں سے360 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ  پکڑے جانے والے کنکشنز میں 22 کمرشل،2 انڈسٹریل، 12 زرعی 12 اور 607 ڈومیسٹک  تھے۔کنکشنز منقطع کرکے ان کو  10لاکھ 14ہزار ایونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،ا یونٹس کی مالیت   5کروڑ 24لاکھ روپے ہے۔
ترجمان لیکسو کا کہنا ہے کہ بھامنی والا کے علاقے میں بجلی چور کو31 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،   نسبت روڈ لاہور میں10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، پھولنگر میں7 لاکھ 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ  گوالمنڈی میں بجلی چور کو 7 لاکھ روپےکا جرمانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان لیکسو کے مطابق29 روز کے دوران کل 13744 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے  گئے ہیں،اب تک کل 13614  ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4580ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک  2کروڑ84لاکھ ا یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم1 ارب 29کروڑ49 لاکھ ا98 ہزار روپے ہے۔