پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل 

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل 
کیپشن: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل 

ایک نیوز :حکومت پنجاب کی نئی حکمت عملی ،پنجاب اسمبلی کے آج طلب کئے گئے  اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 9بجے طلب  کیاگیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری پر اجلاس طلب کیا ۔

پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس8مارچ کو تین بجے طلب کیا گیا تھا نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیا تھا ۔جاری نوٹیفکیشن کو تبدیل کرکے وقت کی تبدیلی کانیا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان ارکان کے حلف کے لئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں کیس کل صبح سماعت کے لئے مقرر ہے ۔

حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے کسی فیصلے سے پہلے ہی ارکان کے حلف کے لئے اجلاس کل صبح طلب کر لیا ہےحکومت پنجاب کی نئی حکمت عملی ،پنجاب اسمبلی کے کل طلب کردہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ۔