قومی کرکٹ ٹیم کا کاکول میں فٹنس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

قومی کرکٹ ٹیم کا کاکول میں فٹنس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم کا کاکول میں فٹنس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان کرکٹ ٹیم کا کاکول میں فٹنس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔

ایبٹ آباد کے آرمی ٹریننگ سکول کاکول میں   29کھلاڑیوں کو آرمی کے ٹرینڈکمانڈوزکی زیرنگرانی ٹریننگ  کروائی گئی۔

فاسٹ باولر شاہین آفریدی کیمپ ختم ہونے سے ایک روز قبل ہی نجی مصروفیت کی بنا پر پشاور روانہ ہو گئے، شاہین آفریدی پیر کے روز جی ایچ کیو میں منعقدہ افطار ڈنر میں شریک ہونگے
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 8 اپریل کو کیے جانے کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی نے ناموں پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔