پی ٹی بی کا آئندہ سال مفت نصابی کتب فراہم نہ کرنے والی خبروں کی حقیقت کیا؟

پی ٹی بی کا آئندہ سال مفت نصابی کتب فراہم نہ کرنے والی خبروں کی حقیقت کیا؟

ایک نیوز:  ترجمان پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ  نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی طرف نے آئندہ سال مفت نصابی کتب فراہم نہ کرنے والی خبر کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق    ترجمان پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ  کا کہنا ہےکہ یہ خبر حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ جن محکموں نے  درسی کتب کے واجبات ادا نہیں کیے وہ پہلے اپنےواجبات ادا کریں۔  بورڈ اف گورنر کے اس فیصلے کو میڈیا میں غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہےکہ PMIU-PESRP کے پاس 8.508 بلین روپے بقایا واجبات ہیں۔چیف سیکرٹری کی زیر صدارت  ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ 2.4 بلین روپے کا بجٹ بقایا جات ادا کرنے کی مد میں جاری کرے گا  اور باقی رقم سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پہلے ہی سمری بھیج چکا ہے۔

ترجمان کا مزید کہناہے کہ تعلیمی سیشن 2024-25 کیلئے  مفت نصابی کتب کی مجموعی لاگت کو کم کرنے کے لیے کچھ تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔