عمران خان کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر منظرعام پر آگئی

عمران خان کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر مںظرعام پر آگئی
کیپشن: The picture taken at the time of Imran Khan's arrest came to the fore

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال سزا سنادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید برداشت کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلہ آنے کے فوری بعد پنجاب پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر عمران خان یا ان کے حامیوں کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔ 

پولیس عمران خان کو گرفتار کرکے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔ تاہم اب عمران خان کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر مںظر عام پر آئی ہے۔ جس میں انہیں ٹی شرٹ پہنے گاڑی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جس کے لیے انہیں لاہور کے پرانے ایئرپورٹ پر منتقل کردیا گیا۔ جہاں انہوں نے انتظار کے دوران گھر سے کپڑے، قرآن پاک اور دیگر ضروری اشیاء منگوائیں ہیں۔