کتنی دیر تک مسلسل جاگاجاسکتاہے؟معروف یوٹیوبرنےبتادیا

کتنی دیر تک مسلسل جاگاجاسکتاہے؟معروف یوٹیوبرنےبتادیا
کیپشن: How long can you stay awake? Famous YouTuber said

ویب ڈیسک:یہ خیال کبھی آپ کےذہن میں آیاہےکہ آپ مسلسل کتنی دیرتک جاگ سکتےہیں، یہ سوال انگلینڈ کے معروف یوٹیوبر جو فیزر کے ذہن میں آیا اور انہوں نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق یوٹیوبرروزنئی ویڈیوزبنانےکیلئےنئےکام کرتےہیں کبھی کھانےکاچیلنج اورکبھی کسی اورکام کےچیلنج کی ویڈیوبناتےہیں ایسی ہی ایک ویڈیوبرطانیہ کےایک یوٹیوبرنےبنائی ہے۔
21 سالہ جوفیزر نے یوٹیوب پر اپنے تجربے کا عنوان ہی یہ رکھا، ’میں نے کوشش کی کہ میں کتنی دیر تک بغیر سوئے رہ سکتا ہوں۔‘
10 لاکھ سبسکرائبرسے زائد کے حامل جو نے اپنے ناظرین کو یہ بھی نصحیت کی یہ یقینی طور پر ایک ایسا چیلنج ہے جسے کسی کو نہیں کرنا چاہیے۔
نہ سونے کا تجربہ شروع ہوا اور پہلے18 گھنٹے تو ٹھیک رہے لیکن 22ویں گھنٹے میں آکر وہ تھکنے لگے اور 24ویں گھنٹے میں انہوں نے اپنے آپ کو جگانے کیلئے پہلی بار کیفین کا استعمال کیا۔
پھر 29ویں گھنٹے بعد نیند میں شدت بڑھنے کے بعد انہوں نے ٹھنڈے پانی سے نہایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ کام تھا لیکن کارگر ثابت ہوا اور زیادہ بیداری محسوس ہوئی ۔
تاہم آخر کار 36ویں گھنٹے تک وہ مزید برداشت نہ کر سکے۔ انہوں نے جاگنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنی دوسری کافی پی لیکن چند گھنٹوں بعد آخر کار ان کی آنکھ لگ ہی گئی ۔

اس طرح 42گھنٹےتک جاگنےکاتجربہ یوٹیوبرنےکامیابی سےکرلیا۔