امریکا میں کساد بازاری، بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص گرگئے

technology companies stock falling
کیپشن: technology companies stock falling
سورس: google

 ایک نیوز : امریکا میں کساد بازاری برقرار ،  امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل، ایمازون اور گوگل کے حصص میں کمی ۔5 لاکھ 17 ہزار نوکریوں کا اعلان بھی معیشت میں جان پیدا نہ کرسکا۔

  رپورٹ کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے کمائی کے مایوس کن اعداد و شمار ظاہر کرنے کے بعد اس سیکٹر میں ترقی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔امریکی سٹاک مارکیٹ نیسڈیک میں ایمازون اور گوگل کے حصص کی قیمت میں کمی واقع ہوئی، جبکہ ایپل کے حصص کی قدر میں کمی کے بعد اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

انچ ماہ سے بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار رہنے کے بعد جنوری میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں پانچ لاکھ 17 ہزار نوکریاں متعارف ہوئیں، تاہم شرح سود میں کمی کے حوالے سے امریکی شہریوں میں ناامیدی پائی جاتی ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو سے توقع تھی کہ یہ رواں سال کے دوران شرح سود میں اضافے کی رفتار کو کم یا پھر اسے پرانی سطح پر واپس لائے گا۔مارکیٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے ڈیٹا جاری ہونے کے بعد ڈالر مزید مضبوط ہوا ہے جبکہ امریکی حکومت کے بانڈز سے ہونے والی کمائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تاہم نوکریوں کے حوالے سے اعداد و شمار اور حالیہ ڈیٹا سے کم از کم کساد بازاری سے متعلق پائی جانے والی تشویش میں کمی آئی ہے۔