انتخابات،بی جے پی کو3ریاستوں میں کامیابی مل گئی

انتخابات،بی جے پی کو3ریاستوں میں کامیابی مل گئی
کیپشن: Elections, BJP won in 3 states

ویب ڈیسک: بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان کا کنٹرول کانگریس سے واپس لے لیا جبکہ مدھیہ پردیش میں ریکارڈ پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔
ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو شکست دے کر  میدان مار لیا۔
بھارت کی پانچ ریاستوں میں انتخابات پچھلے ماہ 7 نومبر سے 30 نومبر کے دوران ہوئے تھے۔ بھارت میں پولنگ عام طور پر بڑی آبادی کی وجہ سے مراحل میں ہوتی ہے۔ ریاست میزورم کے نتائج کا اعلان ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔