بلاول بھٹو کی شہیدذوالفقاربھٹو کے یوم شہادت پر مزارپرحاضری

بلاول بھٹو کی شہیدذوالفقاربھٹو کے یوم شہادت پر مزارپرحاضری
کیپشن: بلاول بھٹو کی شہیدذوالفقاربھٹو کے یوم شہادت پر مزارپرحاضری

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گڑھی خدابخش آمد،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم شہادت پرمزار پرحاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فریال تالپور بھی ہمراہ تھیں۔

  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو، مادر جمہوریت نصرت بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے ہمراہ نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، اعجاز جاکھرانی، ناصر شاہ، ذوالفقار شاہ، گل محمد جاکھرانی،خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، ارسلان شیخ، ڈاکٹر لالچند ودیگر نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔