بہت جلد کاروبار بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے: شیخ رشید

بہت جلد کاروبار بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے: شیخ رشید
کیپشن: بہت جلد کاروبار بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے: شیخ رشید

ایک نیوز نیوز:سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزور اکثریت ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں، پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوںگے، لوگ سڑکوں پر ہونگے، سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر3 روپے اور بڑھ گیا ہے، دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں، کیش کی نہیں۔

حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، وزیروں کا جمعہ بازارلگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ، بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں، میں انکی آئین سے اضافی تعداد پر ہائیکورٹ جا سکتا ہوں۔ بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔