چیئرمین پی ٹی آئی کےزیرِ استعمال گاڑی واپس کرنےکاحکم

چیئرمین پی ٹی آئی کےزیرِ استعمال گاڑی واپس کرنےکاحکم
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی کےزیرِ استعمال گاڑی واپس کرنےکاحکم

ایک نیوز: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے زیرِ استعمال گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے گاڑی کی درخواستِ سپرداری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے کیس کی پیروی وکیل مرزا عاصم بیگ نے کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے استفسار کیا کہ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کی جائے،  پولیس کو گاڑی مزید تفتیش یا فارنزک کے لیے درکار نہیں۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تھانہ سی ٹی ڈی نے گاڑی قبضے میں لی تھی۔جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی خراب ہونے کے بعد قبضے میں لی گئی تھی۔