افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خواجہ آصف 

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خواجہ آصف 
کیپشن: Afghan soil will not be used against Pakistan, Khawaja Asif

ایک نیوز :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ افغان حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔سرحد پار کی زمین پاکستان کیخلاف  استعمال ہو  رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ  جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید نے قومی اسمبلی کو بریفنگ دی اور مذاکرات کا پس منظر اور پیشرفت بتائی لیکن اُس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

 خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان میں 58 فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے۔ بلوچستان میں بھی دہشت گردی ہوئی۔  سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہیں۔

 وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دکھ بار بار بیان کر رہے ہیں، 2018 میں جو پولیٹیکل انجینئرنگ ہوئی عمران خان کو کوئی خیال نہیں آتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ متحریک عدم اعتماد پارلیمان میں ہوئی، پوچھتا ہوں اس سے جنرل باجوہ کا کیا لینا دینا؟  عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، کچھ تو شرم و حیا کرلیں، جو بھی قومی مسائل ہیں، ہم صدر مملکت کے پاس گئے، مسائل پر ہم نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

خواجہ محمد آصف نے استفسار کیا کہ جب عمران خان حکمراں تھے کتنے نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں مراد علی شاہ کو بلایا گیا؟  عمران خان ہر شخص پر الزام لگا رہے ہیں، امریکا پر، اداروں پر الزام لگا رہے ہیں جبکہ ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ہر دروازے پر جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیںم وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ رہیں۔ ہم نے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں سخت فیصلےکرنے پڑیں گے، ہم یقینی بنائیں گےکہ مڈل کلاس اور کم آمدن والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔