عمران خان کےخلاف فیصلہ سنانےوالےجج چھٹیوں پرچلےگئے

عمران خان کےخلاف فیصلہ سنانےوالےجج چھٹیوں پرچلےگئے
کیپشن: عمران خان کےخلاف فیصلہ سنانےوالےجج چھٹیوں پرچلےگئے

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے چھٹیوں کی درخواست دے دی اور یہ چھٹی انہیں مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک کے لیے درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج محمد بشیر کو ہائپرٹینشن کا سامنا ہے، گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

 گزشتہ ہفتے انہوں نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی لیکن وہ اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے حال ہی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔

جج محمد بشیر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔