غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے کتنا نقصان ہوا ؟رپورٹ جاری

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے کتنا نقصان ہوا ؟رپورٹ جاری
کیپشن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے کتنا نقصان ہوا ؟رپورٹ جاری

ایک نیوز :عالمی بینک اور اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کی پٹی کے مالی نقصانات کے حوالے سے مشترکہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کےمطابق  غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جنوری 2024 تک اسرائیلی بمباری سے بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگیا ہے، اسرائیلی بمباری سے مالی نقصانات کا تخمینہ 18 ارب 50 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے،  غزہ کی پٹی کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہو گئے جبکہ 75 فیصد آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔