لڑکی سےزیادتی،بھارتی نوجوان کو16سال قیداورکوڑوں کی سزا

لڑکی سےزیادتی،بھارتی نوجوان کو16سال قیداورکوڑوں کی سزا
کیپشن: Rape of girl, Indian youth sentenced to 16 years in prison and flogging

ایک نیوز:سنگاپورکی عدالت نے26سالہ بھارتی نوجوان کولڑکی کواپنی حوس کانشانہ بنانےپر16سال قیداور12کوڑےمارنےکی سزاسنائی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق2019میں سنگاپورمیں ایک واقعہ پیش آیاجس میں بھارتی نوجوان نےلڑکی کوملازمت سےواپس جاتےہوئےزیادتی کانشانہ بناڈالا۔
بھارتی نوجوان نے سنسان بس اسٹاپ پر لڑکی کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی نوجوان نے لڑکی کو نیم مردہ سمجھ کر وہیں چھوڑ دیا۔
بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چہرہ بری طرح زخمی ہونے کے باعث ان کا بوائے فرینڈ بھی پہچان نہ سکا۔لڑکی کو ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں پر قابو پانے کیلئے4 سال لگ گئے اور تب تک کیس ملتوی ہوتا رہا۔
صحت یابی کے بعد کیس شروع ہوا تو عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر بھارتی نوجوان کو16 سال قید اور12 کوڑے مارنے کا فیصلہ سنادیا۔