الیکشن کمیشن نے حکومت سےای وی ایم کیلئے فنڈز مانگ لئے 

The Election Commission asked the government for funds for EVMs
کیپشن: The Election Commission asked the government for funds for EVMs

ایک نیوز نیوز :عمران خان کا دباؤ یا کچھ اور الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کیلئے حکومت سے فنڈز مانگ لئے ۔
تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر سربراہی الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں معزز ممبران ، سیکرٹری  اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی ،  اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور ای ووٹنگ  پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے پی ایم یو کی طرف سے اب تک کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااور فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ اور حکومت کو خط لکھنے کا کہہ دیا ۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے پچھلے سال پی ایم یو یونٹ تشکیل دیا تھا جوکہ مذکورہ بالا پراجیکٹ سسٹم پر کام کر رہا ہے اور اپنی تجاویز اورپیشرفت کے حوالہ سے کمیشن کو آگاہ کرتا رہتا ہے ۔واضح رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف ای وی ایم کیلئےبار بار مطالبہ کررہے ہیں ،اپنی ہر تقریر میں وہ اس کا تذکرہ بھی کرتےہیں ۔