دھندمیں کمی،موٹروےپرٹریفک بحال

دھندمیں کمی،موٹروےپرٹریفک بحال
کیپشن: Reduction in fog, motorway traffic restored

ایک نیوز:دھندمیں کمی ہونےاورحدنگاہ بہترہونےپرموٹروےپرہرقسم کی ٹریفک بحال کردی گئی۔
ترجمان موٹرپولیس کےمطابق موٹروےایم ٹواسلام آبادسےکوٹ مومن تک دھندکی شدت میں کمی کےباعث ہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیاگیاہے۔
 ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
واضح رہےکہ آج موٹرےپردھندکےباعث تقریبادوسوگاڑیاں ٹکرائیں تھیں ،حادثےمیں ایک گاڑی کوآگ لگ گئی تھی۔