صدارتی الیکشن ،آصف زرداری اورمحموداچکزئی  کےکاغذات نامزدگی جمع

صدارتی الیکشن ،آصف زرداری اورمحموداچکزئی  کےکاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: Presidential election, nomination papers of Asif Zardari and Mahmood Chakzai submitted

ایک نیوز:صدارتی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے آصف زرداری اورسنی اتحادکونسل نےمحمودخان اچکزئی کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق صدارتی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کےنامزدکردہ امید وارآصف علی زرداری کےدوجگہ کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئےہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں جبکہ فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کےہمراہ فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی ، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، شرجیل میمن ، امتیاز شیخ ، سعید غنی ، نادر مگسی، سمیت 30 ایم پی ایز سندھ ہائیکورٹ کاغذات نامزدگی جمع کرانےآئےتھے۔
کاغذات نامزدگی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل عباسی کے پاس جمع کرائے گئے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور ناصر حسین شاہ تائید کنندہ ہیں۔
جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں فاروق ایچ نائیک نےآصف زرداری کےکاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے۔
کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نےوصول کئے۔
دوسری جانب سنی اتحادکونسل کےمحمود خان اچکزئی کے صدر مملکت کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ۔
محمودخان اچکزئی کےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکےلئے عمرایوب ،علی محمدخان اورلطیف کھوسہ اسلام آبادہائیکورٹ پہنچے۔
کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے وصول کئے۔