لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ابیہا سعید نے جیت لی 

 لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ابیہا سعید نے جیت لی 
کیپشن:  لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ابیہا سعید نے جیت لی 

 ویب ڈیسک: لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ  میں گالفربیہا سعید نے اپنی بڑی بہن کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو اسٹروک کے فرق سے ہرادیا۔
چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں دانیہ سعید لیڈر کے طور پر میدان میں اتریں مگر وہ اپنی برتری قائم نہ رکھ سکیں، چھوٹی بہن ابیہا سعید نے دلچسپ اسٹروک کھیلتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔
انہوں نے آخری راؤنڈ کا اختتام 230 کے اسکور پر کیا، ابیہا نے پہلا راؤنڈ 84، دوسرا 74 اور تیسرا راؤنڈکھیل کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
کراچی کے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کے ابتدائی دو روز گالفرز کو کراچی میں چلنی والی سمندر کی تیز ہواؤں کا چیلنج درپیش تھا جب کہ نیشنل چیمپئن پرکھا اعجاز اور سابق چیمپئن عانیہ فاروق کا پٹر نہ چل سکا۔