نیوزی لینڈکیخلاف سیریز،قومی کھلاڑیوں کی فہرست سامنےآگئی

نیوزی لینڈکیخلاف سیریز،قومی کھلاڑیوں کی فہرست سامنےآگئی
کیپشن: The series against New Zealand, the list of national players has come out

ایک نیوز:نیوزی لینڈکیخلاف سیریزمیں قومی کھلاڑیوں کی فہرست سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق قومی سلیکٹرز کی کھلاڑیوں کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت جاری ہے، سلیکٹرز نے بیس رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست تیارکرلی ، کپتان بابر اعظم سے بھی ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز کی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کےمطابق پی ایس ایل پرفارمر عثمان خان کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولرمحمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ حارث روف اور فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ممکنہ سکواڈ سے باہر ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق سپن بولنگ میں اسامہ میر، شاداب اور ابرار احمد کو بھی آزمانے پر اتفاق کیاگیا۔ محمد رضوان کے ساتھ اعظم خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ فاسٹ بولنگ میں شاہین، عامر، نسیم، عامر جمال، وسیم جونیئر، عباس آفریدی پر بھروسہ کیا جائے گا ۔سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی لاگو کرکے سب کو کھیلنے کا موقع دینے کی حامی ہے۔