بلوچستان سے خالی سینیٹ کی 3نشستوں پرپولنگ 14مارچ کوہوگی

بلوچستان سے خالی سینیٹ کی 3نشستوں پرپولنگ 14مارچ کوہوگی
کیپشن: بلوچستان سے خالی سینیٹ کی 3نشستوں پرپولنگ 14مارچ کوہوگی

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے خالی سینیٹ کی 3نشستوں پر14مارچ کو پولنگ کرانے کااعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کی نشستیں سرفراز بگٹی،پرنس احمد زئی اور مولانا عبدالغفور حیدری کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھیں۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو ریٹرنگ افسر مقرر کردیاگیا۔

شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے یکم مارچ کو پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 2 اور 3 مارچ (صبح 08:30 سے شام 04:30 بجے تک) کو جمع کروائے جائیں گے۔ نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست کی اشاعت 3 مارچ کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 5 مارچ ہے۔کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 7 مارچ  ہے۔ ٹربیونل کی طرف سے اپیلیں نمٹانے کی آخری تاریخ 9 مارچ ہے اور اسی روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہو گی۔

ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 10 مارچ ہے۔ کوئٹہ۔ ان تینوں نشستوں کے انتخاب کے لئے پولنگ 14 مارچ 2024 کو صبح 9 سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔  سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ بلوچستان اسمبلی ہوگی۔