امیربالاج ٹیپوقتل کیس،تاحال مرکزی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

امیربالاج ٹیپوقتل کیس،تاحال مرکزی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
کیپشن: امیربالاج ٹیپوقتل کیس،تاحال مرکزی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

ایک نیوز:امیربالاج ٹیپوقتل کیس کے مرکز ی ملزمان طیفی بٹ اور گوگی بٹ تاحال پولیس کی گرفتار میں نہیں آ سکے۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے جوائنٹ انوسٹگیشن ٹیم کی تفتیش جاری،پولیس نے حملہ آور کے ساتھی شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے بعد حملہ آور کی کال ریکارڈز سے تفتیش کا سلسلہ شروع کیا۔حملہ آور کی گوگی بٹ اور طیفی بٹ سے کال ریکارڈز موصول ہوئے۔

سی آئی اے پولیس نے امیربالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ کو ملزم سہیل کے بیان پر گرفتار کیاتھا ۔

 حملہ آور کے ساتھی شوٹرایاز کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ وقوعہ کے روز شادی کی تقریب میں ملک سہیل  اور علی نے شادی کی تقریب میں چھوڑا تھا۔