کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں تیز بارش
کیپشن: کراچی کے مختلف علاقوں تیز بارش

ایک نیوز :کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق  کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، ٹیپوسلطان روڈ، شہید ملت روڈ، اسٹیڈیم روڈ ،جیل چورنگی،جمشید روڈ، لیاقت آباد ، ناظم آباد، ایف بی ایریا، یونیورسٹی روڈ ،گارڈن، صدر، سولجر بازار شدید بارش ہوئی ۔آئی آئی چندریگر روڈ، صدر،لیاری سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باؑعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،کیماڑی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،قائدآباد میں 4ملی میٹر،پی اے ایف مسرور بیس میں 2 اعشاریہ 5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔کورنگی اور سعدی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ 1 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اب تک سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ،جناح ٹرمینل،ڈی ایچ اے فیز ٹو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے پیش نظر شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، شہر میں آج نجی اور سرکاری دفاتر میں ہاف ڈے ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ نے شام کی شفٹ کے تمام سکولوں میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔جامعہ کراچی میں آج کے شیڈول کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو3 مارچ تک24 گھنٹے کام کرے گا، بارش کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔