مری: فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی، ساڑھے3 لاکھ کے قریب جرمانے عائد

مری: فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی، ساڑھے3 لاکھ کے قریب جرمانے عائد
کیپشن: Murree: Violation of food safety SOPs, fined around 3.5 lakhs

پی این ای: موسم سرما کی چھٹیوں اور نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا رش مری امڈ آیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے بیان کےمطابق تقریباً 42 آوٹ لیٹس کی چیکنگ، 14 یونٹس کو جرمانے عائد کیے۔ رہائشی ہوٹلز سمیت کھانے پینے کے ریسٹورانٹس کو چیک کیا۔ 

سیاحوں کو معیاری خوراک فراہم نہ کرنے والے ہوٹلز اور ریسٹورانٹس کو 348000 کے جرمانے عائد کیے۔ جرمانے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیے۔

سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انسپیکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔