رحیم یارخان:سڑک کنارےسے2افرادکی لاشیں برآمد

رحیم یارخان:سڑک کنارےسے2افرادکی لاشیں برآمد
کیپشن: Rahim Yar Khan: Dead bodies of 2 people were recovered from the roadside

ایک نیوز:رحیم یارخان میں سڑک کنارےسے2افرادکی لاشیں ملیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر چوک کے قریب سے سڑک کنارےسے2 افراد کی لاشیں ملیں ہیں ۔
پولیس کےمطابق سڑک کےقریب لاشیں دیکھ کرراہ گیروں نےریسکیوکواطلاع دی،شبہ ہے کہ جاں بحق افراد کی موت کسی گاڑی کی ٹکر سے ہوئی ،جاں بحق ہونےوالےافراد کے قریب سے موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق دونوں افرادکی شناخت عزیزاورمحمدراشدکےناموں سےہوئی ہے،لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئےشیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،دونوں افراد کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔