اسرائیل کو سخت جواب :ایران نے اعلان کردیا

ایران کو سخت جوا ب :ایران نے اعلان کردیا
کیپشن: ایران کو سخت جوا ب :ایران نے اعلان کردیا

 ایک نیوز :ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں سخت جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق شام میں ایرانی سفیر نے دمشق میں  قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملے پر ایران سخت جواب دے گا، ہم ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔حملہ آور کے خلاف ردعمل اور سزا کی قسم کا فیصلہ کریں گے ۔

واضح رہے کہ دمشق میں اسرائیلی کے میزائل حملے کا نشانہ بننے والی ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد میں القدس فورس کے لبنان و شام کے لیڈر اور پانچ دیگر اہلکار شامل ہیں۔بر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ’دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ’ایران کے پاسداران انقلاب کے پانچ اہلکار، شام و لبنان کے لیے القدس فورس کے سربراہ اور دو ایرانی مشیروں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہیں۔‘
اسرائیل کے میزائل حملے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔قبل ازیں پیر کو شام کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی میزائل حملے کی خبر دی جبکہ سیریئن وار مانیٹر گروپ نے کہا کہ آٹھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔