نقل سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

نقل سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
کیپشن: نقل سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ایک نیوز:پنجاب حکومت نے میٹرک امتحان میں نقل سکینڈل کی تحقیقات کیلئے غیرمعمولی طورپربااختیارکمیٹی قائم کردی ۔

 کمیٹی امتحانی مراکز معلوم کرے گی کہ کیا نقل کرانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی یا نقل کرانے واقعات انفرادی نوعیت کے ہیں ۔وزیر خورا ،وزیر تعلیم اور وزیر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے کو کنوینر ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیٹی کے سیکرٹری،سیکرٹری ہوم اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کمیٹی کے ممبر ان ہوں گے۔کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

کمیٹی نویں اور دسویں کے امتحانات کی شکایت کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ نقل کرنے کی کیا ہوئی منظم منصوبہ بندی کی گئی ہے یا نقل کے انفرادی کوشش کی گئی ہے۔کمیٹی امتحانی نظام کی بہتری کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی امتحانات کے انعقاد کے لئے ایس او پیز بھی مرتب کر ے۔

 کمیٹی نقل کے واقعات روکنے کے لئے سینٹرل رپورٹ سسٹم قائم کرنے کے بارے تجاویز بھی دے گی۔کمیٹی نقل کے واقعات کی خفیہ انکوائری کے حوالے تجاویز بھی دےگی۔