بھارتی فلم ’کریو‘نےریلیزکے2دن میں کتنےکابزنس کرلیا؟

بھارتی فلم ’کریو‘نےریلیزکے2دن میں کتنےکابزنس کیا؟
کیپشن: How much business did the Indian film 'Crew' do in 2 days of its release?

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور،تبواورکریتی کی فلم ’کریو‘کودون مکمل ہوگئےفلم نےریلیزکےدودن میں کتنےکابزنس کیا؟
تفصیلات کےمطابق فلم’کر یو‘میں تینوں اداکارؤں نےسہیلیوں کاکرداراداکیاہےفلم کی کہانی تین سہیلیوں کےگردگھومتی ہے،جوکوہ نور نامی ایئرلائنزکےلئےکیبن کریوممبرزکےطورپرکام کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیاکےمطابق فلم’کریو‘کےڈائریکٹرراجیش اےکرشنن ہیں اوریہ فلم رواں ماہ29تاریخ کوریلیزہوئی تھی۔
اس کامیڈی فلم میں کرینہ کپور،تبواورکریتی سین نےپہلی بارایک ساتھ اپنی اداکاری کاجادودیکھایاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے پہلے دن جمعےکو بھارت میں 10 کروڑ 28 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے دن فلم 9.6 کروڑ روپے کما سکی۔امیدکی جاتی ہےکہ فلم آنےوالےدونوں میں مزیدکامیاب ہوگی۔